Friday, 29 March 2024, 01:50:15 am
چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے کا دائرہ کار بہت وسیع ہے:معین الحق
January 18, 2022

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مرحلے کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔گلوبل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں صنعتوں کو منتقل کرنے، زراعت کو جدید بنانے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون، ملازمتوں کے مواقع اور لوگوں کی سماجی اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پچھلے دو سال سے کورونا وبا کے درپیش چیلنج کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبوں پر تعاون اور کام بلاروک ٹوک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ اور فری ٹریڈ زون میں تیز رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے جس سے علاقائی روابط اور اقتصادی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں اجلاس میں سی پیک کے دائرہ کار اور تعاون کے مزیدشعبوں کی نشاندہی کے تحت وسیع تر تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.