Saturday, 27 April 2024, 02:58:56 pm
چینی کاروباری افراد کو سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے:اسدعمر
November 16, 2021

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے چین کے کاروباری افراد کو سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ،زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے خصوصی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کی حکومت اور عوام چین کی طرف سے بہت بڑی سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی مدد کیلئے سی پیک اتھارٹی میں ایک سہولت مرکزقائم کیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے کابینہ کی سی پیک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اشتراک اور تعاون سی پیک کے اس مرحلے کا بنیادی ستون ہو گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے کاروباری ادارے پاکستان میں اپنا کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سی پیک اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.