قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے دنیا میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آج اسلام آباد میں فارن سروس اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔