Friday, 18 April 2025, 06:45:45 am
 
اقوام متحدہ امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاری کااجلاس اسلام آباد میں جاری
April 15, 2025

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاری کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کررہا ہے۔

تیار ی کا یہ اجلاس آئندہ ماہ جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کا مرحلہ طے کرے گا۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ کے قیام امن کے لئے پاکستان کے بطور سرکردہ فوجی تعاون والے ملک کے عزم کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم کرے گا۔

گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ کے اڑتالیس مشنوں میں دولاکھ پینتیس ہزار امن فوجی تعینات کئے ہیں۔

ایک سو اکیاسی پاکستانی امن دستوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کی خدمت میں لازوال قربانیاں دیں۔