Friday, 18 April 2025, 06:31:07 am
 
پی پی ایل کا میٹسو کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان
April 15, 2025

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ میٹسو کارپوریشن نے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے موقع پر دونوں فریقوں نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔

اس اہم شراکت داری کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور پروسیسنگ کو فروغ دینا ہے۔