ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے نیا تاریخی باب رقم
ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کے زیر اہتمام پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی تین روزہ 29ویں ٹیکسٹائل نمائش و کانفرنس کا انعقاد ۔
تین روزہ ایونٹ میں ایشیا، یورپ اور مشرق وسطی کے بیس سے زائد ممالک سے پانچ سو سے زائد عالمی کمپنیوں نے حصہ لیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔
ایونٹ نے 77 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کو راغب کیا، جس کے نتیجے میں 550 ملین ڈالر سے زیادہ کے کاروباری سودے ہوئے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے۔