وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔
آج اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی مسلسل اصلاحات پر عمل کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور ملک آئی ٹی کا مرکز بننے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی و خوشحالی کا پروگرام ہے۔