Friday, 18 April 2025, 06:28:46 am
 
سپیکرقومی اسمبلی ترکیہ کی میزبانی میں غزہ بارے کانفرنس میں شرکت کریں گے
April 15, 2025

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کی میزبانی میں غزہ سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے سپیکر نے انہیں ٹیلیفون پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سپیکر نے کہا کہ وہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

سردار ایاز صادق نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ غیر ملکی نمایاں شخصیات سے ملاقات میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔