مذہبی امور کے وزیر چودھری سالک حسین نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج پشاور کے گورنر ہاؤس میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ ہوکر ملک سے فرقہ واریت اور دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو بھی تمام حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔