جاپان نے پاکستان کے لئے ضروری پولیوویکسین کی خریداری کے لئے31 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیاہے۔
پاکستان پولیو پروگرام ان فنڈز کو اگلے سال پولیو مہمات میں مدد کے لئے پولیو کی22 لاکھ سے زائد ڈوسز کی خریداری کے لئے استعمال کرے گا۔
پاکستان دنیاکے ان دو ملکوں میں سے ایک ہے جہاں ابھی تک پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی طورپر59کیسز سامنے آئے ۔
ادھر پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ جاپان کی حکومت کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے میں سودمند ثابت ہوئی ہے۔