پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشترکہ ترجیحات اور ترقی کے لئے باہمی تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
اس عزم کا اظہار آ ج اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔
اس موقع پر اقتصادی امور کے وزیر نے ٹیکس اصلاحات‘ توانائی کے شعبے‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام کے لئے پچاس کروڑ ڈالر کے کامیاب معاہدے اور اس کی تقسیم میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کردار کو سراہا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر EMMA نے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف کی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ایک اہم ساتھی کے طورپر اپنے کردار کا اعادہ کیا۔