Thursday, 12 December 2024, 04:36:46 am
 
حکومت بہتر نظم و نسق کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم
December 11, 2024

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات اورموثر نظم ونسق یقینی بنانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ نظم ونسق میں بہتری کیلئے نئے منتخب ماہرین سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

انہوں نے کہاکہ  DIGITIZATION،  آٹومیشن اور فیصلہ سازی کے عوامل جدید دنیا میں ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ان ماہرین کی تقرری سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئے گی اور  نظم ونسق کو مزید موثربنانے میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے امیدظاہرکی کہ یہ ماہرین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریںگے۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ یہ ماہرین حکومت کو اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم تجاویز پیش کریںگے جس سے مختلف شعبوں میں مزید بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔