File Photo
وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
آج (بدھ) اسلام آباد میں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی فائدے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس اجلاس میں ہونے والے غورو خوص کے نتیجے میں سامنے آنے والی سفارشات سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
علاقائی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان ، تاجکستان کو اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لئے دوشنبے سے گوادر اور کراچی تک تمام تجارتی راہداریوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔