Monday, 30 December 2024, 07:38:46 pm
 
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات ، بی جے پی کو واضح شکست
October 08, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد نے جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات میں اڑتالیس نشستیں جیت کر نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح شکست دی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 29 نشستیں حاصل کر سکی۔

جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ پہلے اسمبلی انتخابات تھے۔