Saturday, 21 December 2024, 05:02:46 pm
 
کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی ہے،حریت کانفرنس
October 12, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے محض فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے ذریعے مودی حکومت کی کشمیردشمن پالیسوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھر پور اظہار کیا۔

مسرت عالم بٹ نے واضح کیا کہ کشمیر ی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنے تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پرجاری رکھیں گے۔