Saturday, 02 November 2024, 04:12:07 am
 
میرواعظ کا بھارت پر تنازعہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے پر زور
October 11, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

آج ایک تاریخی جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید حریت رہنمائوں، وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔