Saturday, 21 December 2024, 05:17:36 pm
 
فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو اچھا اقدام قرار دیدیا
October 08, 2024

صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کا پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے حوالے سے متوقع دورہ اچھا قدم ہے۔

سرینگر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت پرزور دیا کہ وہ دشمنی اور سانحات کے بجائے امن و خوشحالی پر توجہ دیں۔