رات لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔
جواب میں پشاور زلمی نے سولہ اعشاریہ چار اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان سپرلیگ کے 23ویں میچ میں آج لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔
میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔