Thursday, 07 November 2024, 11:38:37 am
 
پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کا کردار اہم ہے،رانا تنویر حسین
November 07, 2024

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے ملکی معیشت میں پاکستان کے زرعی شعبے کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں پائیدار ترقی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرے میں عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں کلیدی شراکت دار کے طور پر، پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدت پسندی اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سیٹلائٹ امیجنگ اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم جیسی جدید ٹیکنالوجیزکے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔