وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کو تیزی سے مکمل کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آج(بدھ کو ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانے اور پاکستان میںپائیدار ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے متوازن ترقیاتی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پارک 66ہزار آٹھ سو ترانوے مربع میٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہے۔
اس جدید سہولت سے آئی کمپنیوں اور سٹارٹ اپز کو بھرپور مدد ملے گی اور پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں مسابقت کے قابل ہوجائیگا۔