ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے مستقبل میں پاکستان کے توانائی کی ترسیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس دلچسپی کا عندیہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر کونسٹنٹین لیمیٹوسکی نے اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ سے ملاقات کے دوران دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا خاص طور پر دو ہزار بائیس کے سیلاب کے دوران معاونت پر شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے N-5 پروجیکٹ کی بہتری اور توسیع کے لیے منصوبے کی تیاری کے خصوصی فنڈ کے حوالے سے بینک کے عزم کا اعتراف کیا۔
انہوں نے بینک پر زور دیا کہ وہ کراچی-پشاور موٹر وے کے سکھر'حیدرآباد سیکشن کیلئے مالی معاونت پر غور کرے، جو کراچی سے پشاور تک موٹروے نیٹ ورک کو مکمل کرے گا۔
بینک کے نائب صدر نے N-5 پروجیکٹ کو ترجیح دینے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا