Thursday, 07 November 2024, 11:34:40 am
 
نائب وزیراعظم کا معاشی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ
November 07, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ ابوظہبی پورٹس کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔