وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور وہ ذاتی طور پر تحقیقاتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کا اس دورے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔