Friday, 16 May 2025, 11:39:57 am
 
پے پال جلد ہی پاکستان میں خدمات شروع کرے گا:عمر سیف
January 07, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کے دیرینہ مطالبے پر پاکستان میں بیرون ملک سے رقوم منگوانے کی اجازت دی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ بین الاقوامی کمپنی پے پال فری لانسرز کو ڈیجیٹل مواصلات کے ذریعے اپنے اکائونٹس میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم وصول کرنے کی سہولت فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قومی خلائی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے جس میں نجی شعبے کی کمپنیوں کو پاکستان میں مواصلاتی خدمات کیلئے زیریں مدار والے مصنوعی سیارے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت دو ارب روپے سے ایک بڑا پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ شروع کررہی ہے تاکہ کاروبار کی مہارتیں سیکھنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔