Friday, 16 May 2025, 12:55:08 am
 
مسلح افواج نے مادروطن کا بہادری سے دفاع کیا ،وزیراطلاعات
May 15, 2025

وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اتحاد کی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائیگا۔

انہوں نے آج ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پوری قوم دشمن کی اس جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے گی جو بغیر کسی اشتعال کے کی گئی۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر اور شمعیں روشن کرکے خوشی منائیں اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے مادروطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔