Friday, 11 April 2025, 03:42:44 am
 
اسرائیلی فورسز کے غزہ پرجاری وحشیانہ حملوں میں مزید ایک سو بارہ فلسطینی شہید
April 04, 2025

اسرائیلی فورسز نے غزہ پرجاری وحشیانہ حملوں میں مزید ایک سو بارہ فلسطینیوں کوشہید کردیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ سے اسرائیل کی جانب سے پھر شروع کئے گئے حملوں میں اب تک ایک ہزار ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر غزہ چھوڑنے والے لاکھوں افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے رفاہ شہر کے کھنڈرات کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

پرہجوم علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے اپنے ارادے کے اعلان کے ایک دن بعد اسرائیلی فوج نے دوسرے علاقوں سے بے گھر ہوکر آنے والے لوگوں کوغزہ کے جنوبی کنارے پر واقع شہر میں دھکیل دیا جو ان کے لئے آخری پناہ گاہ ہے۔