یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں برطانیہ اور فر انس کی مسلح افواج کے رہنمائوں سے ملاقات کی اوریوکرین میں کثیرملکی امن فوج کے تعیناتی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مستقبل میں کسی بھی امن فوج کے ڈھانچے‘ حجم اور ترکیب پر غور کیا۔
ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی دفاعی حکا م نے زور د یا کہ برطانیہ یوکرینی فو ج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور روسی حملوں سے نمٹنے کیلئے ان کی استعداد کار کو ہرممکن طور سے مضبوط ترین بنانے کے لئے کام کرناہوگا۔