انتہاپسند مودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں متنازعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمان بڑے پیمانے پر سراپا احتجاج
انتہاپسند مودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں متنازعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمان بڑے پیمانے پر سراپا احتجاج ہیں۔
مظاہروں میں شریک بڑی تعداد میں مسلمانوں نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بل کے خلاف نعرے درج تھے انہوں نے اس بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قراردیا۔
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو دیوار سے لگانا اور ان کے حقوق املاک غصب کرنا ہے ۔