شمالی غزہ شہر کے ضلع شجاعیہ پر اسرائیل کے فضائی حملوںسے کم ازکم پینتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے ان مہلک حملوں میں پچپن افراد زخمی اور اسی تاحال لاپتہ ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں اکسٹھ ہزار سات سوسے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔