کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت کی بے حسی ، ہٹ دھرمی اور تشدد پر مبنی پالیسی دیرینہ تنازع کشمیر کے پر امن حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت پر وپیگنڈے اور ظلم و تشدد کے ذریعے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔