Friday, 03 January 2025, 07:42:59 am
 
وزیراعظم، صدر کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
October 31, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے آج اپنے الگ الگ بیانات میں ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔