Saturday, 04 July 2026, 12:24:56 am
 
وزیراعلیٰ سندھ کا گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح
July 01, 2026

File Photo

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے سندھ کابینہ اور اعلیٰ سرکاری افسران کیلئے گوگل جیمنائی ٹریننگ سیشن کی صدارت بھی کی۔

اس موقع پر محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے تحت طلبہ کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کردہ بیس ہزار اسکالرشپس کے ذریعے عالمی معیار کے پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔