گلگت بلتستان سکائوٹس کی ٹیم نے میجر اعجاز کریم کی سربراہی میں کے ٹو کی چوٹی کامیابی سے سرکرلی ۔
میجر اعجاز کریم نے آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر کی بلندی پر گلگت بلتستان سکائوٹس کا پرچم لہرایا۔ گلگت بلتستان سکائوٹس نے تاریخ میں پہلی بار یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔