Thursday, 02 January 2025, 09:28:21 pm
 
قائداعظم وہیل چیئرٹی 20کپ آج سے فیصل آبادمیں کھیلاجائے گا
October 29, 2024

قائداعظم وہیل چیئر ٹی ٹونٹی کپ آج فیصل آباد میں شروع ہوگا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مطابق رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پنجاب کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کھلاڑیوں پر مشتمل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔