پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا جب کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔