صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پرپاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پرٹیم کوسراہا ۔صدر نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی جاری رکھے گی۔