Wednesday, 05 February 2025, 01:43:43 pm
 
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
January 31, 2025

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں دس خوارج مار ے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل' حسن خیل' غلام خان اور میرعلی میں چار مختلف مقابلوں میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے چھ خوارج کو ہلاک کر دیا جن سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے خوارج ان علاقوں میں فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔