فائل فوٹو
کارڈنیل ROBERT PREVOSTکو کیتھولک چرچ کا پوپ منتخب کرلیا گیا ہے۔
وہ پہلے امریکی پوپ ہیں جو کیتھولک چرچ کے ایک ارب چالیس کروڑ ارکان کی قیادت کریں گے۔
انہتر سالہ ROBERT PREVOST سینٹ پیٹر تخت کے 267 ویں پوپ ہوں گے جنہوں نے اپنے لئے پوپ LEO XIV کا نام چنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کیتھولک عالمی برادری کو پوپ َLEO XIV کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر میں مسیحی برادری کے لئے امید اور ولولے کا ایک نیا باب ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کیتھولک چرچ اورویٹی کن سٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور بین المذہب ہم آہنگی' باہمی احترام اورامن و آشتی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔