اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ANTONIO GUTERRES نےMIGUEL ANGEL MORATNOS کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔وہ اس وقت انڈرسیکرٹری جنرل اوراقوام متحدہ کے تحت مختلف تہذیبوں کے درمیان اتحاد کے ایک اعلیٰ نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ تقرری اسلاموفوبیا سے نمٹنے' رواداری' احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لئے او آئی سی کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا ہم عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف ملکر کھڑے ہیں۔