پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک نیوزکانفرنس میں پنجاب حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سال کے دوران عوامی فلاح کے کئی اہم منصوبے شروع کئے گئے۔