Sunday, 05 January 2025, 03:31:46 am
 
گورنر پنجاب کی نئے سال کے آغاز پر پوری قوم اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو مبارکباد
January 01, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نئے سال کے آغاز پر پوری قوم اور ریڈیو پاکستان اور اس کے ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔

ہمارے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو اپنا خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے گورنر نے نیا سال پاکستان کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا سال بننے کے لیے دعا کی۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور پاکستان کو ان اہداف کی طرف لے جائیں جن کا ملک کے قیام میں تصور کیا گیا تھا۔