Sunday, 05 January 2025, 03:16:01 am
 
نومئی کے مقدمات، انسانی بنیادوں پر19مجرمان کی سزائیں معاف
January 02, 2025

نو مئی 2023کے سانحہ میں ملوث19مجرمان کی سزائیں معاف کردی گئیں۔

سانحہ نومئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔

مجموعی طورپر67مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں،48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔

19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشننز پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

19 مجرمان جن میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان،سمیع اللہ ولد میرداد خان،لئیق احمد ولد منظور احمد،امجد علی ولد منظور احمد،یاسر نواز ولد امیر نواز خان،سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان،زاہدخان ولد محمد نبی،محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد،منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین ، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں کی سزائیں معاف کی گئیں۔

ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔

دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے،یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر20مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیاگیاتھا۔