Sunday, 05 January 2025, 03:11:05 am
 
انجینئر امیر مقام کی پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر شیلنگ، لاٹھی چارج کی مذمت
January 02, 2025

امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج پر براہ راست تشدد جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کا دوہرا معیار بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان نمائندوں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیاجائے۔

بلدیاتی نمائندے خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور کے سامنے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا۔