پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسلام آباد میں DeafTawkکے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ عوامی خدمات میں سماعت سے محروم افراد کی رسائی کو بڑھایاجائے۔اس شراکت داری کے ذریعے DeafTawk "DeafTawk Plus" فراہم کیاجاے گاجو پی ٹی اے کے دفاتر میں بہرے افراد کے لئے آن لائن اشاروں کی زبان کی تشریح کو قابل بنائیگا۔ پی ٹی اے سالانہ رسائی کے ساتھ اے آئی
پاورڈ ٹیکسٹ ٹو سائن اور اسپیچ آلات کو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شام ضم کرے گا۔
یہ اہم اقدام پاکستان میں دس لاکھ سے زیادہ بہرے افراد کو درپیش ابلاغی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدددے گا جو ایک مساوی اور جامع معاشرے کو فروغ دیتا ہے۔