Sunday, 05 January 2025, 03:13:11 am
 
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب
January 01, 2025

واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کو بے نقاب کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں کرائے کے قاتلوں اور افغان ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم چھ ٹارگٹ کلنگ کی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے لاہور کے ایک واقعے پر روشنی ڈالی ہے، جہاں دو نقاب پوش افراد نے گزشتہ سال اپریل میں تمبا نامی ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس کا اصل نام عامر سرفراز تھا۔

یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی خفیہ قتل کی مہم کا حصہ ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے را نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کی خفیہ مہم شروع کی ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔