نئے سال کے آغاز پر تمام صوبوں کے گورنرز نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور بھائی چارے کا سال ہو۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں 2025 میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تاکہ ہم اپنے عظیم وطن کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہمیں ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو کہ استحصال سے پاک اور ہماری نئی نسل کے لیے برابری پر مبنی ہو۔