فائل فوٹو
مسلم لیگ کا یوم تاسیس منایا گیا۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماؤں کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کے نام سے ایک خودمختار ملک کا قیام عمل میں آیا۔
انہوں نے کہا ایک سو اٹھارہ سال قبل مسلمانوں کیلئے ایک نئے اور خودمختار ملک کے قیام کی خواہش پیدا ہوئی اور برصغیر کے مسلمانوں نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے ایک الگ اورآزاد ملک حاصل کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔