Thursday, 02 January 2025, 05:56:52 pm
 
وزیراعظم کا صحافی ارشدزبیری کی وفات پرافسوس کا اظہار
December 30, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صحافی ارشد زبیری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مرحوم صحافی کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور کہا کہ صحافت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔