File Photo
بلوچستان میں ایک ہفتے دورانیہ کی انسداد پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوگئی ہے۔
ہنگامی آپریشن مرکز بلوچستان کے رابطہ کار انعام الحق کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے چھبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے گیارہ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
انعام الحق نے والدین' ذرائع ابلاغ اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔