Saturday, 14 December 2024, 07:44:24 pm
 
پی ٹی آئی مظاہرین میں غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کے ثبوت منظرعام پر
November 30, 2024

پی ٹی آئی مظاہرین میں غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کے ثبوت منظرعام پر آئے ہیں۔

ان غیر قانونی افغانیوں کو رقم کی ادائیگی کر کے تشدد پر اکسایا گیا۔حراست میں لئے گئے افغان عسکریت پسند بیت اللہ نے کہا کہ انہوں نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ایک اور زیر حراست افغان ابرار الحق نے کہا کہ اسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دو تین ہزار کا لالچ دیا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھولنے کا کہا، اس نے مزید کہا کہ اس کی فائرنگ کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوا۔دوسرے زیر حراست افراد نے اسی طرح کے اعترافی بیانات دیئے ہیں۔